رائیونڈ: اجتماعی دعا آج، اُمت کی مشکلات کا سبب اللہ تعالیٰ کے احکامات سے روگردانی: علمائ
سندر (نامہ نگار) رائیونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرے مرحلے میں علمائے کرام کے مختلف اوقات میں بیان دیئے۔ احکام باری تعالی اور سنت نبوی کی پیروی کی تلقین کی، آج صبح 9بجے رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ پنڈال میں دعوت تبلیغ کا بنیادی مقصد نبی کی محنت کے لئے لوگوں کو پکا سچا مسلمان بنانا اور دلوں میں اللہ کا دین نقش کرنا ہے اور دین کی دل میں طلب رکھنے والے اہل ایمان والوں کو احکام باری تعالی سے آگاہی، انڈیا والے مولانا عبدالرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جس جوان نے اللہ کے راستے میں اپنی جوانی کو بوڑھا کیا (یعنی جوانی) سے بڑھاپے تک اللہ کے راستے کی جدوجہد کرتا رہا تو اس کے لئے یہ بڑھاپہ قیامت کے دن نور ہو گا۔ امت کی مشکلات کا سبب اللہ تعالی کے احکامات سے رد گردانی ہے، دنیا فانی کی بجائے ابدی زندگی کی فکر کرو دنیا کی بجائے آخرت کے لئے کچھ اکٹھا کرلو، کل قیامت والے دن اللہ کو کیا جواب دوگے۔ انسان ماں کے پیٹ سے آکر قبر کے پیٹ کی طرف دوڑ رہا ہے۔ قبر ایک اندھیری تنگ کوٹھڑی ہے اس میں جانے سے قبل روشنی ساتھ لے جانے کے لئے صرف نماز ہی روشنی کر سکتی ہے۔ نماز کی پابندی کرو اور اپنے اہل خانہ کو بھی پاپند بناو¿۔ بنگلور والے حضرت مولانا بھائی فاروق جان نے کہا کہ اے مسلمان بھائیوں جو نیکی کی طرف بلائیں، بھلائی کا حکم دیں وہی فلاح پائیں گے۔ مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے اور ان میں تفرقہ ڈالنے اور ان کے ذہنوں میں غلط نظریات کا بیج بونے کا سب سے زیادہ کامیاب طریقہ کسی کے مذہبی لبادہ اوڑھنا ہے۔ مدینہ میں مسجد ظرار جو کہ ایک منافق نے مسجد بنوائی تاکہ اسے مسلمانوں کے خلاف استعمال کر سکے۔ (یہ شخص ایک راہب تھا) رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے اس مسجد کو جلوا دیا، اسلام دشمنی شروع سے ہی چلی آ ر ہی ہے۔ نظام الدین آف انڈیا والے حضرت مولانا ظہر الحسن نے کہا کہ میرے بھائیوں اللہ والے بنو اور دوسروں کو بناو¿، نمازی بنو اور نمازی بناو¿ اور پھر پڑوسیوں اور پھر گلی محلوں کے بعد شہر شہر اس نیک کام کو اپنا مشن بناو¿ یہ ہمار ے آقا محمد کا مشن ہے۔ اس مشن میں ہی ہماری نجات ہے۔ جو دنیا کی رنگینیوں میں گم ہوگیا وہ اللہ کے احکام سے غافل اور جہنم کا ایندھن بنے گا۔ اس سے نجات کا واحد راستہ توبہ کا ہے۔ دوسری جانب عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلہ کا احتتام آج صبح 9 بجے احتتامی دعا سے ہوگا جس کے بعد شرکاءکے واپسی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے روٹ پلان تشکیل دے دیا گیا۔ رائیونڈ سندر روڈ، مانگا منڈی روڈ، قصور روڈ، لاہور روڈ کو شرکاء کے انخلاءتک یک طرفہ ٹریفک کے لیے چلایا جائے گا اور رائیونڈ کی جانب ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا، احتتامی دعا حضرت مولانا ابراہیم کرائیں گے۔