• news

موڈیز نے امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ آﺅٹ لک مستحکم سے منفی کر دی

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ آﺅٹ لک مستحکم سے منفی کر دی۔ موڈیز نے بڑا مالی خسارہ کریڈٹ ریٹنگ آﺅٹ لک کم کرنے کی وجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کی قرض برداشت کرنے کی صلاحیت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دریں اثناءامریکی حکومت نے کریڈٹ ریٹنگ آﺅٹ لک کم ہونے پر موڈیز پر تنقید کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن