• news

گجرپورہ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکہ ‘ خاتون کاچہرہ جھلس گیا‘راہگیر زخمی

لاہور(نامہ نگار)گجرپورہ کے علاقے میں امتیاز روڈ پر گیس پائپ لائن زور دار دھماکے سے پھٹنے سے آگ لگ گئی۔جس کی زد میں آکر خاتون سمیت 2راہگیر شدید زخمی ہو گئے، 35سالہ خاتون کا چہرہ جھلس گیا جبکہ ایک شخص کے سر پر چوٹ آئی۔گیس پائپ لائنوں میں دھماکے کے بعدعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق راہگیر گلی سے گزر رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکے سے پائپ لائن پھٹ گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔متعلقہ ادارے شکایات کے باوجود نہیں پہنچے، واسا اور سوئی گیس والے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن