• news

میانمار: فوج، مسلح گروپوں میں جھڑپیں جاری، 50 ہزار افراد بے گھر

ینگون (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی میانمار میں مسلح گروہوں کے اتحاد کی طرف سے 2 ہفتے قبل فوج کے خلاف حملے شروع کرنے کے بعد سے تقریباً 50 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ چینی سرحد کے قریب واقع شمالی ریاست شان کے پورے علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔ میانمار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس، تانگ نیشنل لیبریشن آرمی اور اراکان آرمی نے چین جانیوالے اہم تجارتی راستے بند کر دیئے۔ یو این او سی ایچ آر کے ترجمان نے بتایا 9 مئی سے اب تک شمالی شان کے علاقہ سے تقریباً 50 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے، ہوائی اڈہ بند ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن