فیصل آباد:فیس بک پر سٹیٹس لگانے کے تنازعہ پر فائرنگ‘ نوجوان جاں بحق
فیصل آ باد(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 104 گ ب میں فیس بک پرسٹیٹس لگانے کے تنازعہ پر عادل شاہ وغیرہ مسلح ملزموں نے فائرنگ کر کے فیصل کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے‘ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔