• news

کاہنہ: ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی‘ حاملہ: سہولت کار خاتون سمیت 3 گرفتار

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ کے نواحی علاقہ عیسیٰ نگر میں دو اوباش نوجوانوں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 21 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ایک خاتون سمیت 2 نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کیا گیا۔ کاہنہ پولیس نے خاتون سمیت تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر متن کے مطابق عیسیٰ نگر کی رہائشی کاجل نامی خاتون ذہنی معذور لڑکی (الف) کو ورغلا کر اپنے گھر لے جاتی جہاں اس کا دیور اشفاق اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے تین روز قبل لڑکی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور اسے چیک اپ کرونے کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کے حاملہ ہونے کی تصدیق کی جس پر اس کے بھائی اقبال نے تھانہ کاہنہ میں محلے کی ایک خاتون سمیت 2نامزد ملزمان کے خلاف درخواست دی‘ کاجل بی بی، اشفاق اس کے دوست اظہر اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف زیادتی کے دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر افضل ڈوگر نے بتایا کہ کاجل کو دو روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا جو اس مکروہ دھندے میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتی رہی۔

ای پیپر-دی نیشن