فیصل آباد :نازیبا تصاویر ‘ ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنیوالے 5ملزم گرفتار
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی اور پورن گرافی میں ملوث پانچ ملزموں کو حراست میں لے لیا، تفصیل کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر سرکل فیصل آباد کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد، جھنگ اور اوکاڑہ میں چھاپے مار کر بچوں اور خواتین کو جنسی ہراسگی اور پورن گرافی میں ملوث ملزم ندیم، آصف عباس، عتیق الرحمن، شکیل اور عبدالمجید کو گرفتار کر لیا، پکڑے جانے والے ملزم آصف عباس اور عبدالمجید خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر خواتین کو بلیک میل کرتے تھے جبکہ ملزم آصف عباس چائلڈ پورن گرافی میں بھی ملوث پایا گیا ہے، ملزم کے موبائل فون سے متعدد بچوں کی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزمان ندیم، شکیل اور عتیق الرحمن خود کو نجی کمپنی کا نمائندہ ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں سے آن لائن فراڈ کرتے تھے، ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔