اینٹی کرپشن راولپنڈی کیس،فواد چوہدری کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اینٹی کرپشن راولپنڈی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔گذشتہ روز جج یاسرمحمود کی عدم دستیابی کے باعث ڈیوٹی جج جوڈیشل را اعجاز احمد کی عدالت میں سماعت کے دوران اینٹی کرپشن حکام عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ فواد چوہدری تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں جوڈیشل پر اڈیالہ جیل ہیں، فواد چوہدری اینٹی کرپشن راولپنڈی کو مقدمہ میں شامل تفتیش کرناہے،استدعا ہے عدالت جیل میں فواد چوہدری سے تفتیش کی اجازت دے،عدالت نے اینٹی کرپشن راولپنڈی حکام کوجیل میں فواد چوہدری سے تفتیش کی اجازت دے دی اور حکم دیاکہ قانون کے مطابق شامل تفتیش کرنے کی اجازت ہے۔