افغانستان جانے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
نوشہرہ(نیٹ نیوز) افغانستان جانے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ خیبر پی کے کے ضلع نوشہرہ پولیس کا کہنا ہے پبی کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو قتل کیا اور 5 بچوں کو لے کر فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق افغانستان جانے سے انکار پر افغان مہاجر نے بیوی کو قتل کیا۔ پولیس نے مزید بتایا ملزم نے 10سال قبل پشاور کی رہائشی لڑکی سے شادی کی تھی۔