• news

فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہداءقوم کی شان ہیں:سی سی پی او

 لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر امن و استحکام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے لاہور پولیس کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔شہیداے ایس آئی محمد فیاض کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈز نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی لحد کو سلامی پیش کی، شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔محکمہ پولیس کے شہداءاور غازی ہمارا فخر اور مان ہیں۔ لاہور پولیس کے شہداءنے اپنی جانیں مادر وطن پرنچھاورکیں۔فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہداءپاکستانی قوم کی شان ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس نے شہدا ءکے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملی کی ویلفئیر کیلئے لاہور پولیس مسلسل سرگرم ِ عمل ہے۔ شہداءکی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ تازہ رہیں گی۔ شہداءہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن