فلیٹس میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق‘لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا
لاہور(نامہ نگار)جیل روڈ پر واقع فلیٹس میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرتباہ ہوگیا ہے۔ جیل روڈ پر واقع فلیٹ میں آگ لگنے سے گلریز نامی شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 10گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ریسکیو ٹیم نے آگ بجھانے کیلئے اسنارکل کی مدد بھی لی۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا کر فلیٹ سے گلریز کی جھلسی ہوئی نعش باہر نکال لی ہے۔