فیروز والہ : نجی ہسپتال میں ڈاکٹر ‘نرس کی غفلت سے نوزائیدہ بچہ جاں بحق
فیروز والہ( نامہ نگار )جی ٹی روڈ کی ابادی رچنا ٹاو¿ن( فیروز والا) کے نزدیک ایک پرائیویٹ ہسپتال میں پیدائش کے دوران نو زائیدہ بچہ مبینہ طور پر ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف کی غفلت کے باعث جاں بحق ہو گیا ۔فیروز والا پولیس نے بچے کے والد محنت کش محمد عثمان کی رپورٹ پر کاروائی شروع کر دی ۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ محمد عثمان نے بچے کی تدفین کے بعد پولیس کو اس کی ہلاکت کے بارے میں آگاہ کیا۔