• news

کاہنہ : کار کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر بچہ جاں بحق‘میاں ‘بیوی ‘2بچے زخمی 

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ ڈیفنس روڈ پر کار کی موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر 10سالہ بچہ جاں بحق ۔ برکت ٹاون کا رہائشی ثاقب بیوی اور3بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر حاکم ٹاون شادی کی تقریب پر جا رہے تھے ۔ ویلنشیا ٹاو¿ن گیٹ نمبر8کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنےوالی سیاہ رنگ کی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی‘ موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی ‘10سالہ عمیر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ثاقب ‘ بیوی سنہا بی بی اور دو بچے 10سالہ طاہر8سالہ ہانیہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن