• news

 لاہور پولیس کے رواں سال5755سرچ آپریشنز 

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے۔ لاہور پولیس نے رواں سال میں اب تک5755سرچ آپریشنز کئے ہیں۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے بتایا ہے کہ سرچ آپریشنز کے دوران 153607 گھروں،77744کرایہ داروں جبکہ601599 اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔ دوران سرچ آپریشن258ہوٹلز،62گیسٹ ہاوسز116 ہوسٹلزاور8516دکانیں چیک کی گئی ہیں اور دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت1047اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن