فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی صرف بیان دے رہی ہے:قمرالزماں بابر
لاہور(کلچرل رپورٹر) امریکی ایماءنے اسرائیل کو ناسور بنادیا ہے۔ عالم اسلام فلسطین کیلئے سنجیدہ کوشش کرے۔ او آئی سی بیانات کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔ پاکستان پیس گروپ کے اجلاس سے خطاب میں قمرالزماں بابر نے کہا کہ امریکہ ظالم اسرائیل کا پشت بان بن کر بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام اور غزہ کی تباہی میں برابر کا شریک اور مجرم ہے۔ اس ناسور کا خاتمہ کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ہزاروں عورتوں اور معصوم بچوں کے خون کی ندیاں بہا جارہی ہیں اور اقوام متحدہ سمیت انسانی ہمدردی کے نام نہاد علمبردار اس وقت اسرائیلی جارحیت پر کیوں اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں۔غزہ میں ہسپتالوں اور امداد تنظیموں کے کارکنوں پر بمباری نے امریکی واسرائیلی بربریت اور ظلم ہے ایسے وقت میں انسانیت کے ہمدردوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔پاک فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے امداد کا اعلان قابلِ تحسین ہے۔