• news

 تمام تھانوں کی اپ گریڈیشن ہر صورت مکمل کرنے کا حکم 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ تمام تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر جلد از جلد منتقلی اور خدمت مراکز کی اپ گریڈیشن اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کو دی گئی مدت میں اپ گریڈیشن ہرصورت مکمل کریں۔ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کے بعد سائبان پراجیکٹ کا آغاز ہوگا اور پولیس لائنز اپ گریڈیشن کا کام شروع ہو گا۔پولیس انفراسٹرکچر کو ماڈرن پولیسنگ تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کر رہے ہیں، ترقیاتی اقدامات کا فائدہ آسان اور تیز رفتار سروس ڈلیوری کی صورت عوام الناس کو پہنچے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کی اپ گریڈیشن بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔صوبے کے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کرکے آئی جی پنجاب کو جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن