• news

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی معطلی ‘ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی ورلڈکپ میں ناقذ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ سری لنکن بورڈ کو خبردار کیا گیا ہے کہ حکومتی مداخلت جیسے معاملات جلد حل نہ کیے گئے تو سری لنکن کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 ءمیں شرکت سے محروم رہ سکتی ہے۔ آئی سی سی بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت فوری طور پر معطل کردی تھی۔ معطلی سے سری لنکا کرکٹ کو ریونیو میں نمایاں نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن