• news

 غزہ جنگ گریٹر اسرائیل بنانے کی سازش ہے :علامہ محمدممتازاعوان 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان نے جمعیت عوام اہلسنت کے زیراہتمام سربراہ صاحبزادہ شان علی قادری کی زیرنگرانی کل جماعتی یکجہتی فلسطین سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ جنگ گریٹر اسرائیل بنانیکی سازش ہے جواسرائیل ناجائزریاست کے قیام سے ابتک اسی سازش کے خواب کوشرمندہ تعبیر کرنے میں سرگرم ہے اور گریٹر اسرائیل کی راہ میں رکاوٹ غزہ مغربی کنارے آباد فلسطینی عوام ہیں۔ اسرائیل کی تباہ کن بمباری غزہ ومغربی کنارہ سے فلسطینیوں کونکال کر اس مزموم سازش یعنی گریٹر اسرائیل کے قیام کی تکمیل ہے۔ ان حالات میں مسلم امہ بیدار اورمتحدہوں اورگریٹر اسرائیل کی ناپاک سازش ملیامیٹ کر دیں۔ انہوں نے 11ہزارفلسطینیوں کی المناک شہادتوں پرانتہائی دکھ اورشدیدغم غصہ کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں کے قتل عام میں عالمی دہشتگرد اسرائیل سے کہیں زیادہ سپرشیطان امریکہ ملوث ہے۔ دنیابھرکے مسلمان امریکی واسرائیلی اشیاءکامکمل سوشل بائیکاٹ کرکے یہودالنصاریٰ کی معاشی قمرتوڑ دیں جوانکادینی فریضہ ہے۔ یکجہتی سیمینار سے دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن