عمران خان کی سہولت کاری میں بشریٰ پیرنی،فرح گوگی نے اربوں کی کرپشن کی:فائزہ ملک
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ بشریٰ پیرنی اور اس کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی اربوں روپے کے کرپشن کی کہانیوں کی خبریں دنیا بھر کے اخبارات کی زینت بن رہی ہیں اور یہ سب اربوں روپے کی کرپشن تب ہوئی جب چیئرمین تحریک انصاف وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھ کر اپنی بیوی اور اس کی سہیلی کیلئے سہولت کاری کا کام کررہے تھے۔ یہ تو ابھی ان کی کرپشن کی صرف جھلکیاں سامنے آرہی ہیں جب بشریٰ کی فرنٹ پرسن پکڑی جاے گی تو تب ان کی کرپشن کی کتابیں کھلیں گی۔