• news

 نوازشریف انکی ٹیم بھرپورتیاری کےساتھ انتخابی میدان میں اتر ے گی:سیف الملوک

لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کے اعزاز میں سابق ڈپٹی میئر میاں طارق کی جانب سے سمن آباد پی پی171میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماو¿ں مہر اشتیاق، سید توصف شاہ ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان،میاں باقر ،نگہت شیخ،حافظ نعمان سمیت دیگر پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھر اور خواجہ عمران نذیر نے جمہوریت کیلئے قربانیوں، پارٹی کے ساتھ وفاداری اورپارٹی خدمات کے حوالے سے سابق ڈپٹی میئر لاہور میاں طارق کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اوران کی ٹیم بھرپورتیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتر ے گی۔ 8فروری کے تاریخی معرکے میںشیروں کی کامیابی وکامرانی نوشتہ دیوار ہے۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف ایک بار پھر قوم کے زخم پرمرہم رکھیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت پوری قوت کے ساتھ پاکستان کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کادفاع کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کیلئے انتخابی ٹکٹ کیلئے صرف وہ امیدواردرخواست دے جوملک وقوم کی انتھک خدمت کرنے کاجذبہ رکھتا ہو۔

ای پیپر-دی نیشن