دنیا میں امن کے صہیونی ریاست کا خاتمہ ضروری ہے:عبد الغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) دنیا میں امن کے صہیونی ریاست کا خاتمہ ضروری ہے۔ مسلم ممالک کے حکمران بیانات نہیں عملی اقدامات کریں مظلوم فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جا ئے گا۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پروفیسر عبد المجید مولانا حافظ عبد الوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا حافظ امجد اقبال گھمن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے خود ظلم وبربریت کا آغاز کیا ہے۔ مسلمانوں کے خون ناحق بہا کر اس نے اپنے موت کو گلے لگایا ہے۔ اس پشت پناہی کرنے والے امریکہ برطانیہ اور مسلم دشمن ممالک سن لیں ہمیشہ ظلم کرنے والے ہی تباہی اور بربادی کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور وہ دن جلد آئے گا جس دن یہ اپنے کئے ہوئے ظلم میں خود بہہ کر نیست ونابود ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو اجلاس اور بیانات سے آگے بڑھ کراس شیطانی قوت کو روکنا ہوگا جس انسانیت کو اپنے ظلم کا شکار بنایا ہوا ہے۔ قراردادوں سے فلسطین کا مسئلہ حل ہونے والا نہیں۔ ایک مہینے سے زیادہ ہو چکا ہے روزانہ ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے لیکن ہم عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے۔