پوری دنیا کو مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہئے:عقیل عباس بھٹی
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ،عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں او آئی سی مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔اسرائیل نے ظلم کی انتہا کردی ہے۔مسجد اقصیً پر مسلسل دھاوے اور مظلوموں پر مظالم کا ردعمل آنا لازمی تھا۔پوری دنیا کو مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہئے۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل نہیں کر اسکی اسی وجہ سے بھارت اور اسرائیل کے مظالم بڑھتے رہے۔مسئلہ فلسطین کا دو ملکی اور کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔