فیروز والہ :ٹریفک وارڈنز نے چالان کے بہانے رشوت وصولی شروع کردی
فیروزوالہ (نامہ نگار) جی روڈ رانا ٹاو¿ن ٹول پلازہ کے قریب وارڈنز نے ماتحت عملہ کے ہمراہ ناکہ لگا کر گاڑیوں کو روک کر چالان کرنیکا بہانہ بنا کرمبینہ طور پر رشوت وصولی شروع کردی ۔ شیخوپورہ ٹریفک وارڈن پولیس کے انسپکٹر ملک نذیر اعوان نے اپنے ماتحت عملہ کانسٹیبل رفاقت علی ودیگر اہلکاروں کے ہمراہ جی ٹی روڈ ٹول پلازہ رانا ٹاو¿ن کے قریب ناکہ لگا کر موٹر سائیکل،کار،ٹریکٹر ٹرالیوں،بسوں،کوچز،مزدا ٹرکوں کو روک کر کاغذات چیکنگ کرنے کے بہانے بھاری چالان کرنے کا جھانسہ دیکر ڈرائیورں سے پانچ سو سے لیکر ایک ہزار روپے تک رشوت وصول کرنا شروع کردی ہے۔ جو ڈرائیور انسپکٹر ملک نذیر اعوان اور کانسٹیبل رفاقت کی حکم عدولی کرتا ہے اسکا بھاری چالان کردیا جاتا ہے۔ ٹریفک وارڈن عملہ کے ہمراہ ضلع شیخوپورہ کی اہم شاہراہوں پر صبح سویرے ڈیوٹی نہ ہونے باوجود بھی جگہ جگہ ناکے لگا کر ڈرائیور وں سے لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور جب ڈیوٹی کا ٹائم ہوتا ہے وہ اپنی اصل مقام پر ڈیوٹی کرنے کیلئے ناکہ لگا کر رات گئے تک رشوت لینے میں مصروف رہتا ہے۔ٹرانسپورٹروں اور متاثرین نے ٹریفک پولیس کے وارڈن انسپکٹر ملک نذیر اعوان اور اسکے عملہ کےخلاف شدید احتجااج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور،ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی،پی،او شیخوپورہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ موقف جاننے کیلئے جب انسپکٹر ملک نذیر اعوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے فون بند کردیا۔