• news

فیروز والہ : ٹرین کی ٹکر سے شہری زخمی 

فیروز والہ( نامہ نگار) لاہورجڑانوالا سیکشن پر جیون پورہ پھاٹک کے نزدیک شورکوٹ سے لاہور کی طرف جانے والی ٹرین کی ٹکر لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس کی عمر کا اندازہ 45 برس کے درمیان لگایا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے اسے تشویش ناک حالت کی بنا پر سول ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا ہے۔ زخمی ہونے والا شخص ظاہری طور پر نشئی معلوم ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن