فیروز والہ : ڈکیتی‘چوری کی متعدد وارداتیں ‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاءسے محروم
فیروز والہ( نامہ نگار) ڈکیتیاں چوریاں نان سٹاپ جاری مزاحمت پر ڈاکووں نے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوو¿ں نے شادی کی تقریب پر آنےوالے دو دوستوں پرویز احمد اور مختار سے نقدی اور تین موبائل چھین لیے گئے ۔ گاو¿ں امین شاہ کے قریب ڈاکوو¿ں نے تاجر مرزاوسیم کی کارسوار فیملی سے چھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور 30عدد گولیاں بمعہ پسٹل چھین کر لے گئے۔ کالا خطا لی روڈ کی آبادی گوریاں مغلاں کے قریب2 ڈاکوو¿ں نے اعجاز شریف سے 1لاکھ روپے نقدی 2موبائل اورطلائی پارچہ جات چھین کرفرار،اسی تھانہ کی حدود مرکز ادویات گول چکرنامعلوم چور محمد منشا کی دکان کے تالے توڑ کر 80ہزارروپے نقدی موباائل‘ ڈاکوو¿ں نے پل گھڑیال کلاں کے قریب رانا عابد سے65ہزارروپے نقدی،محمد بلال سے 19ہزارروپے نقدی، منوں آباد میں 2 ڈاکوو¿ں نے محمد صدیق سے66ہزار روپے نقدی 2موبائل ‘ڈاکو بائی پاس کے قریب پولیس اہلکار مدثر کو یرغمال بنا کر75ہزارروپے نقدی‘ ڈنگر باٹھ کے قریب 2ڈاکوحمزہ خلیل اورشہریار‘ محمدافضال سے نقدی اور چھ موبائل،آئی پیڈ مالیتی 50ہزارروپے تشدد کے بعد چھین کرفرار ہو گئے ۔ ڈاکوو¿ں نے موٹرسائیکل سواروں آصف اورعرفان سے1لاکھ40ہزار روپے نقدی موبائل چھین لیا جبکہ انہیں مزمل پر تشدد کا نشانہ بنایا۔شرقپور روڈ پیٹرول پمپ کے قریب3ڈاکو 70ہزار روپے نقد ی،موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ رحمان شادی ہال کے قریب2ڈاکو عامررضا سے 60ہزارروپے نقدی موبائل،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خانپور نہر کے قریب2 ڈاکو مبشرشہزاد سے نقدی،آئی پیڈمالیتی 3لاکھ50ہزار روپے 2موبائل ،نین سکھ کے قریب 2ڈاکومحمد بوٹا سے 2لاکھ روپے نقدی چھین کرفرار، رچناٹاو¿ن سے چورنعیم کی موٹرسائیکل اور کار چوری کر کے لے گئے۔