نگران حکمرانوں نے بدترین مہنگائی کرکے عوام کا کچومر نکال دیا:ملک رشید، عاقب سرورپیا
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک رشید اور عاقب سرور پیا نے کہا ہے کہ نگران حکمرانوں نے بدترین مہنگائی کرکے بھوکی پیاسی عوام کا کچومر نکال کررکھ دیا ہے۔ ان نگران حکمرانوں کی بدترین مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے غریب گھرانے نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔ ہمارا نگران حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی بلوں میں شامل کیے گئے ناجائز اور بے جاٹیکسز ختم کیے جائیں۔ بجلی چوری اورحکمران اشرافیہ کی مفت بجلی خوری بند کی جائے۔ آئی ایم ایف نے کبھی یہ نہیں کہاکہ ٹیکس صرف غریبوں پر لگایا جائے۔