ملک کی مضبوط معاشی بحالی کیلئے استحکام لازم ہے :پیر اشرف رسول
فیروز والہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ ملک کی مضبوط معاشی بحالی کیلئے استحکام لازم ہے۔ سب کو مل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ میاں نواز شریف کو ایک بار پھر موقع ملا تو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہوگی۔(ن) لیگ میاں نوازشریف کی قیادت میں پھر سے ملک و قوم کی خدمت کیلئے تیار ہے۔معیشت بھی مستحکم ہوگی اور ملک بحرانوں سے بھی نکلے گا۔