• news

 کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سکون سے رہ رہے ہیں‘ آصف درانی

لاہور( این این آئی)افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے چھ ہزار جنگجو افغانستان میں سکون سے رہ رہے ہیں۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ یہ جنگجو پاکستانی سرحد پر سکیورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔یہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک تشویش کی بات ہے بلکہ اس کا اثر پاکستان افغانستان تعلقات پر بھی ہو گا، ٹی ٹی پی کے لوگ افغانستان میں رہ رہے ہیں، انہیں وہاں پناہ دی گئی ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن