سیف سٹی ٹیم نے شہری کی جان بچالی ‘چوری کی کوشش بھی ناکام ‘ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی ٹیم نے ریسکیو 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کی جان بچا لی ہے۔ مانگا منڈی سے 15 ایمرجنسی نمبر پر شہری کو گولی لگنے کی کال موصول ہوئی جس پر سیف سٹی ٹیم نے فوری پولیس اور ریسکیو کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ سیف سٹی نے زخمی شہری کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کروایا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 15 کال پر بروقت ہسپتال منتقل کرنے پر شہری کی جان بچ گئی۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 15 کال پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر سرگودھا سے چوری کی کال موصول ہوئی۔ کالر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص چوری کی غرض سے گھر میں گھس آیا ہے۔ سیف سٹی ایمرجنسی ہیلپ لائن ٹیم نے تھانہ سرگودھا سٹی سے پولیس فورس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چور کو گرفتار کر لیا۔