دورہ آسٹریلیا، قومی ٹیسٹ سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ رواں ہفتے شروع
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) دورہ آسٹریلیا کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ رواں ہفتے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لگانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ سکواڈ کے ارکان 20 نومبر کو رپورٹ اور 21نومبر سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ رواںہفتے کے دوران ٹیسٹ سکواڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا جبکہ پی سی بی کے بعض اعلی عہدیداران وقت کی کمی کے باعث زیادہ ٹیم میں تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا میں تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے اور شیڈول کے مطابق 14 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹور میچ بھی کھیلا جائےگا۔ ٹور میچ چھ دسمبر سے کینبرا میں کھیلا جائےگا جبکہ پاکستان سکواڈ دو دسمبر کو آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو گا۔