• news

روہت شرما نے زیادہ چھکے لگانے کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے دو عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے۔روہت شرما نے نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں 2 چھکے لگائے۔ کولن ایکرمین کی گیند پر میچ کے پہلے چھکے کے ساتھ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ چھکے لگا کر تاریخ رقم کردی۔اس سے قبل ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں سب سے زیادہ 58 چھکے لگا رکھے تھے۔ روہت شرما کے رواں سال چھکوں کی تعداد 60 ہوچکی ہے جبکہ ابھی سال ختم ہونے میں ڈیڑھ ماہ سے زائد وقت باقی ہے۔کرس گیل ایک کیلنڈرز ایئر (2019) میں 56 چھکوں کےساتھ تیسرے اور 2020 میں شاہد آفریدی 48 چھکوں کےساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔روہت شرما نے کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن نے 2019 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 22 چھکے لگائے تھے جسے روہت شرما نے رواں ورلڈ کپ میں 24 چھکے لگاکر کر توڑ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن