پہلے دیکھیں گیند کہاں آ رہی ہے،مائیکل وان کا محمد رضوان پر طنز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر طنز کیا ہے۔انہوں نے ایک لڑکے کی محمد رضوان کی طرح کریز سے آگے نکل کر شاٹ کھیلنے کی تصویر شیئر کی ہے۔پوسٹ کی گئی تصویر کے ساتھ مائیکل وان نے لکھا ہے کہ اس لڑکے کو دیکھیں، یہ محمد رضوان کی طرح کھیل رہا ہے۔مائیکل وان نے محمد رضوان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دیکھیں کہ گیند کہاں آ رہی ہے۔