• news

اللہ کے واسطے مکی آرتھر کو دورہ آسٹریلیا کیلئے موقع مت دیجئے گا: باسط علی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کرکٹر باسط علی نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل محمد حفیظ نے کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا تھا کہ آپ کس طرح سرفراز کو باہر کرسکتے ہیں اور کس بنیاد پر حارث آیا۔ گراو¿نڈ میں ٹیم کو کون لڑاتا ہے تو کپتان کو پاور دینی چاہیے سیدھی سی بات ہے کوئی بھی کپتان ہو۔ میں دو باتیں کہنا چاہتا ہوں حفیظ نے جو باتیں بولیں اس میں انھوں نے بہت ساری چیزیں چھپا دیں حفیظ کرکٹ کمیٹی کی اس میٹنگ میں موجود تھے جس میں کوچز بھی تھے، کپتان بھی تھے اور سلیکٹر بھی تھے اور وہاں لڑکوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔حفیظ نے وہاں بحث کی تو تھی سابق کپتان کو یہ بولا گیا کہ آپ بیٹھ جائیں یہ ہماری ٹیم ہے، مکی آرتھر بھی وہاں موجود تھے۔ ہم اس ٹیم سے مطمئن ہیں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ آپ کس طرح سرفراز احمد کو باہر کرسکتے ہیں کس بنیاد پر حارث آیا ہے، اس کے بعد حفیظ کو جو باتیں سنائی گئی ہیں اس کے بعد حفیظ نے استعفیٰ دیدیا۔وہ جو حفیظ کا استعفیٰ تھا اس وقت کسی نے اس پر دھیان نہیں دیا۔ اب مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کی ہے کہ ہم سب سے غلطیاں ہوئی ہیں، ہم سیکھ رہے ہیں۔ یہ دورہ آسٹریلیا کیلئے چاہتے ہیں کہ انھیں اور موقع ملے۔ باسط علی نے ہاتھ جوڑ کر حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ہاتھ جوڑ رہا ہوں کہ اللہ کے واسطے انھیں موقع مت دیجیے گا۔ جو بھی چیئرمین ہیے جس کے پاس بھی پاور ہے چاہے وہ وزیراعظم ہو اللہ کے واسطے انھیں پاور مت دیجیے گا۔ اگر یہ چلے جائیں گے تو اس ملک کےساتھ بہت بڑا نقصان کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن