• news

ڈی لیڈے نے بھارتی کپتان کو آوٹ کرکے ورلڈکپ میں باپ کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلورو میں بھارتی کپتان روہت شرما کو آو¿ٹ کرکے ڈی لیڈے نے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کیلئے کھیلتے ہوئے اپنی وکٹوں کی تعداد 15 کرلی۔ڈی لیڈے کے والد ٹم نے 2003 کے ورلڈ کپ کے دوران عمدہ پرفارمن دیتے ہوئے نیدرلینڈز کیلئے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم بھارتی اننگز کے دوران 18 ویں اوور میں ڈی لیڈے نے روہت کو آو¿ٹ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔نیدر لینڈز کے باﺅلر کیلئے خوش قسمتی کی بات یہ تھی کہ جب انھوں نے اپنے والد ٹم کا ریکارڈ توڑا تو اسے دیکھنے کیلئے ان کے والد بنگلورو میں سٹینڈز میں موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن