راولپنڈی میں گھڑ سواری کلب کھل گیا نیزہ بازی کے مقابلے‘خواتین بھی شریک
لاہور(سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی میں گھڑ سواری کلب کھل گیا جس کی افتتاحی تقریب میں نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے جن میں خواتین نے بھی خوب جوہر دکھائے۔نیزہ بازی کا کھیل یوں تو روایتی طور پر پاکستان کے دیہی علاقوں میں مقبول ہے لیکن گزشتہ چند برسوں میں اسے شہروں میں بھی پسند کیا جانے لگا ہے۔راولپنڈی میں ہارس رائڈنگ کلب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نیزہ بازی کا مقابلہ ہوا جس میں مر و خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ قدیم کھیل زوال کا شکار ہو رہا تھا مگر اب اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔تقریب میں خواتین گھڑ سواروں نے بھی اپنے جوہر دکھا کر خوب داد پائی۔ خواتین کا کہنا تھا کہ کلب بنانے سے خواتین کو مزید مواقع میسر آئیں گے۔مقابلوں میں مہارت سے گھڑ سواری کرنے والوں کو نہ صرف شائقین سے داد ملی بلکہ انعامات جیتنے پر حوصلہ افزائی بھی ہوئی۔