چار گول کا لپٹن پولو کپ لاہور پولو کلب ٹیم پیبل بریکر نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام چار گول کا لپٹن پولو کپ لاہور پولو کلب ٹیم پیبل بریکر نے جیت لیا۔ فائنل میں ٹیم زیڈ ایس پولو کو 6-5.5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل دیکھنے کیلئے فیملیز اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مہمان خصوصی سابق صدر لاہور پولو کلب اسحاق خان خاکوانی، موجودہ صدر اعظم نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور دیگر بھی موجود تھے۔ فائنل میں ٹیم پیبل بریکر نے زیڈ ایس پولو کو 6-5.5 سے ہرا دیا۔ بلال حئی نے پیبل بریکر کی طرف سے چار گول جبکہ ایشا حئی نے دو گول کیے۔ زیڈ ایس پولو کی طرف سے راجہ تیمور ندیم اور علیم ٹوانہ نے دو دو جبکہ بلال نون نے ایک گول سکور کیا۔ سب سڈری فائنل میں نیشنل کاٹن نے گارڈ گروپ کو 8-6 سے ہرا دیا۔ نیشنل کاٹن کو دو گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا جبکہ دیگر میں چودھری حیات نے تین، عادل ٹوانہ، مصطفی عزیز اور اسمار اقدس نے ایک ایک گول کیا، گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور علی ملک نے تین، تیمور موازخ چودھری حسن اور آغا آدم نے ایک ایک گول کیا۔