بھارت آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 ءکی مشترکہ میزبانی کیلئے تیار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت کی میزبانی میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے ورلڈکپ 2023 ءاپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔بھارتی شائقین کو اس ورلڈکپ کے بعد 2026 ءکا انتظار ہوگا جب ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلنے تمام ٹیمیں بھارت پہنچیں گی۔ آئی سی سی کے مطابق سری لنکا اور بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔صرف یہی نہیں 2029 ءمیں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی بھی بھارت کو سونپی گئی ہے۔ ون ڈے ورلڈکپ 2031 میں بنگلہ دیش کےساتھ مشترکہ میزبانی کیلئے بھارت کا نام سامنے آیا ہے۔