• news

8 ایس پیز‘ 27 ڈی ایس پیز کے تبادلے اور تقرر

لاہور +فےروزوالہ(نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 8 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی مدینہ ٹاو¿ن فیصل آباد حافظ کامران اصغر کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی، ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی عثمان طارق بٹ کو ایس پی سہالہ ٹریننگ سنٹر، ایس پی سول لائن گوجرانوالہ رضوان طارق کو ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی، ایس پی جڑانوالہ بلال محمود سلہری کو ایس پی سول لائن گوجرانوالہ، ایس پی سی آئی اے فیصل آباد عابد حسین ظفر کو ایس پی جڑانوالہ، ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال جاوید اقبال خان کو اے آئی جی انویسٹی گیشن جنوبی پنجاب، ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ رحمن قادر کو ایس پی لائل پور فیصل آباد تعینات کر دیا جبکہ ایس پی لائل پور فیصل آباد تیمور خان کو سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ دریں اثنا نوائے وقت رپورٹ کے مطابق 27 ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نازیہ باقر کو ڈی ایس پی انسپکشن پٹرولنگ پولیس لاہور‘ منظر مہدی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز لاہور‘ بابر علی کو ڈی ایس پی پریژن سکواڈ لاہور‘ عظمت علی ڈی ایس پی بٹالین سیون لاہور‘ محمد سرور اعوان ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی لاہور‘ ظفر جاوید ملک ڈی ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی‘ ریاض شاہد ڈی ایس پی انٹرنیشنل کارپوریشن سنٹرل پولیس لاہور آفس‘ ثناءاللہ ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ‘ جام محمد محسن ڈی ایس پی لیگل بہاولپور‘ اشرف تبسم کو ڈی ایس پی صدر وہاڑی‘ محمد ناصر غوری ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز لودھراں‘ عطاءالرحمن کو ڈی ایس پی فیکٹری ایریا فیصل آباد‘ یونس علی ڈی ایس پی سٹی بہاولپور‘ زاہد علی ڈی ایس پی چونیاں قصور اور نصراللہ خان کو ڈی ایس پی سی آئی اے خانیوال‘ ساجد حسین ڈی ایس پی سٹی چنیوٹ‘ محمد عامر خان کا ڈی ایس پی یزمان بہاولپور‘ عامر شاہین ڈی ایس پی پنڈ دادنخان‘ عمران رشید کا ڈی ایس پی داخل راجن پور‘ عارف محمود ڈی ایس پی پیپلز کالونی گوجرانوالہ‘ طفیل اقبال ڈی ایس پی ٹریفک قصور‘ فیصل احمد ڈی ایس پی آر آئی پی گوجرانوالہ‘ محمد سلیم ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ بہاولنگر‘ عامر حسین ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری گوجرانوالہ‘ ظفر اقبال ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز راجن پور اور لال محمد کھوکھر کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سپشل برانچ مظفر گڑھ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن