(ق) لیگ کسی دوسری سیاسی جماعت میں ضم نہیں ہو رہی: شافع حسین
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کسی دوسری سیاسی پارٹی میں ضم نہیں ہو رہی۔ اپنے ایک بیان میں چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کچھ حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ اپنی انفرادی حیثیت برقرار رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ٹریکٹر کے نشان پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔