دھند ، موٹروے گوجرہ سے عبدالحکیم ،ملتان سے ٹرنڈہ محمد پناہ تک بندرہیں، ترجمان
لاہور (اے پی پی)ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اتوار کی صبح موٹروے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم ،موٹروے سب سیکٹر ایم فور عبدالحکیم سے شیر شاہ ملتان اور موٹروے ایم فائیو ملتان سے ٹرنڈہ محمد پناہ تک بند رہیں جو حد ِنگاہ میں بہتری آنے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں، ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کویقینی بنانے کے لیے بند کی گئیں۔