فیروزوالا: ٹریکٹر ٹرالی‘ موٹر سائیکل میں تصادم‘ 2 دوست جاں بحق‘ ایک زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار) بدو پلی کوٹ عبدالمالک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 2 دوست جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رانا ٹاو¿ن کے نوجوان دوست بلال، مدد خاں اور نثار خان موٹر سائیکل پر سوار کوٹ عبدالمالک جا رہے تھے۔ ونڈالہ نہر بدو پلی کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سلپ ہو کر اینٹوں سے بھری ٹرالی کے نیچے جا گھسے جس کے نتیجے میں بلال احمد خان 23 سالہ اور مدد خاں 30 سالہ موقع پر ہلاک جبکہ نسار خان شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے نوجوانوں کی لاشیں قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔