• news

لاکھوںکی وارداتیں‘ متعدد فیملیز لٹ گئیں‘ کئی علاقوں سے گاڑیاں‘ موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(نامہ نگار) ڈاکوﺅں اورچوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ‘ زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوو¿ں نے فیصل ٹاو¿ن میں ذوالفقار کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ19ہزار‘طلائی زیوارات،موبائل فون ‘دیگر سامان، ہنجروال میں منصوراور اس کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ ، طلائی زیوارات ‘موبائل فون،ہڈیارہ میں توقیر سے 70 ہزار ‘ موبائل فون ،راوی روڈ میں عاصم سے 30 ہزار‘ موبائل فون، شادباغ میں یاسرسے 75 ہزار‘ موبائل فون، فیکٹری ایریا میں احمدسے 60 ہزار‘ موبائل فون،شادمان میں عمار سے 20 ہزار‘ موبائل فون،گڑھی شاہو میں سجاول سے 15 ہزار‘ موبائل لوٹ لیا۔ چوروں نے برکی میں ایوب کے گھر سے 3 لاکھ 80ہزار ، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ۔ چوروں نے ماڈل ٹاو¿ن اور جوہر ٹاو¿ن سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاو¿ن اچھرہ، نواں کوٹ ،راوی روڈ،کاہنہ اور شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔

ای پیپر-دی نیشن