صوبے بھر میں 232 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے: سیکرٹری صحت
لاہور( این این آئی)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 232 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 139 ،راولپنڈی میں 19 ،ملتان میں 11 ،گوجرانوالہ میں 28 ،فیصل آباد میں 20 ،شیخو پورہ اور لودھراں میں 3،3،ساہیوال، سیالکوٹ اور اوکاڑہ میں 2،2جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 132 مریض زیر علاج ہیں۔