تکنیکی خرابی‘ روبوٹ نے سبزی کا ڈبہ سمجھ کر ملازم کچل ڈالا
سیﺅل (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی کوریا کی سبزیاں پیک کرنے کی پرائیوٹ کمپنی میں کام کرنے والے روبوٹ نے ایک ملازم کو ڈبا سمجھ کر کچل دیا۔ روبوٹ نے چند روز سے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ جس پر ملازم کو روبوٹ چیک کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ سینسر کے معائنہ کے دوران روبوٹ حرکت میں آگیا اور ملازم کو سبزی کا ڈبا سمجھ کر اسے ا±ٹھا کر بیلٹ پر پٹخا اور اسے کچل دیا۔