بھارت میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے 40 مزدور پھنس گئے
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں ایک زیر تعمیر سرنگ گرنے سے تقریبا 40 مزدور پھنس گئے ہیں ۔ بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق اترکاشی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارپن یادو ونشی نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق4 بجے کے قریب ضلع اترکاشی کی قومی شاہراہ برہماکھل- یمونوتری پر سلکیارا اور ڈنڈالگاں کے درمیان ساڑھے 4 کلو میٹر لمبی سرنگ کا 150 میٹر طویل حصہ منہدم۔