اقوام متحدہ خطے کو ایٹمی تباہی سے بچانے کیلئے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مداخلت کرے: حریت کانفرنس
سری نگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ خطے کو ایٹمی تباہی سے بچانے کے لئے تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے لیے مداخلت کرے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف مقامات پر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں جہاں وہ سخت سردی میں پیدل چلنے والوں کو گھنٹوں کھڑے کرتے ہیں اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کی جارہی ہیںجہاں بلا امتیاز مردوں اور خواتین کی پریڈ کروائی جاتی ہے۔ترجمانے خدشہ ظاہر کیا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے کیونکہ یہ خطہ دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماﺅ والا علاقہ ہے جہاں کشمیریوں کو دبانے کے لیے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میںقےد کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی میں امن تنازعہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل سے منسلک ہے۔شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں عالمی رہنما ﺅں پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارتی انتظامیہ نے ایک ہزار کشمیری سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دی ہیں جبکہ ان ملازمین سے ان کی نوکریوں کی تصدیقی دستاویزات طلب کی گئی ہیں ۔متاثرہ ملازمین میں سے 541 کا تعلق محکمہ صحت اور طبی تعلیم ، 128 کا آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ، 83 کا تعلق محکمہ تعلیم سے جبکہ باقیوں کا صنعت و تجارت، آبپاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، زراعت ،، خزانہ، جنگلات، جنرل ایڈمنسٹریشن، پی ڈبلیو ڈی، ، ریونیو، دیہی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی وغیرہ سے ہے۔ملازمین میں دو ضلعی اور سیشن جج بھی شامل ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے دعوی کیا ہے کہ جن ملازمین سے دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔