سردار چنوں لغاری ن لیگ میں شامل، عوام کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کرینگے: شہباز شریف
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ضلع مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران سردار چنوں خان لغاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سردار چنوں خان لغاری نے قائد محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔ شہباز شریف نے کہا مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔ اس موقع پر رانا ثناءاللہ، سردار اویس لغاری اور عطاءاللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ مزید برآں صدر مسلم لیگ ن شہبا زشریف سے پارٹی رہنما¶ں نے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں آئندہ عام انتخابات اور حلقوں میں جاری تیاریوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے پارٹی رہنما¶ں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی شہباز شریف نے کہا جوش و جذبہ بتا رہا ہے آئندہ انتخابات میں فتح مسلم لیگ ن اور عوام کی ہو گی۔ مسلم لیگ ن قوم کی امنگوں اور امیدوں کا محور ہے عوام کو نہ پہلے مایوس کیا اور نہ اب کریں گے۔