• news

 فلسطینیوں کی نسل کشی مہم نے مسلم حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا:لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے راولپنڈی کے ضلعی اجتماع، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام فلسطین مارچ اور سیاسی انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے کہا کہ اسرائیل کی امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک سے غزہ میں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی مہم نے مسلم حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ۔ او آئی سی سربراہی اجلاس دوبارہ بلایا جائے، کمزور موقف اور موثر اقدامات سے گریز کا ازالہ کیا جائے وگرنہ مسلم حکمرانوں کی بے حسّی پورے عالم اسلام میں مسلم بہار کا دور لائے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا جماعت اسلامی پاکستانی ملت کو انتخابات 2024ءمیں منظم اور متحرک کرے گی۔ کارکنان دِل وجان سے پاکستان کو اسلامی خوشحال مستحکم بنانے کی تحریک کا حصہ بن جائیں۔ امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصار ی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ 19 نومبر کو غزہ مارچ کے ذریعے مسلم حکمرانوں ، اقوام متحدہ کا ضمیر جھنجوڑیں گے۔ لاہور میں غزہ مارچ کو فقید المثال بنانے اور فلسطین کی مدد کیلئے فنڈریزنگ کے 300 کیمپس لگادیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن