• news

 مخدوم سید احمد محمود سے لودھراں کے رہنما سید ارشد علی شاہ کی ملاقات

لاہور(نامہ نگار)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے مخدوم ہاو¿س لاہور میں سابق ایم پی اے لودھراں سید اکبر علی شاہ کے بیٹے سید ارشد علی شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید ارشد علی شاہ نے اس موقع پر برداری سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا اور پارٹی کی ملک و قوم کے لئے جاری پالیسیوں تائید کی۔اس موقع پر نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ڈویڑن نیاز سومرو، چیف کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین اورسابق ایم پی اے جمیل شاہ بھی موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن