اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لایا جائے:ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور( خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملے انسانیت کیخلاف جرائم ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کو عالمی انصاف کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔انہوں نے کہا مسلم حکمران بے حسی چھوڑ کر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیںاور اسرائیل سے سفارتی اور کاروباری رابطے ختم کیے جائیں۔ ان شااللہ جو حشر امریکہ کا افغانستان میں ہوا تھا وہی حشر اسرائیل کا غزہ میں ہوگا۔